
سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ فیڈریکا مغرینی ملاقات کررہی ہیں۔
سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعیز سے یورپی یونین کے خارجہ اور سکیورٹی امور کی سربراہ اور یورپی کمیشن کی نائب صدر فیڈریکا مغرینی نے سوموار کے روز ملاقات کی ہے۔
انھوں نے ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی سے متعلق مختلف امور اور سعودی مملکت اور یورپی یونین کے کمیشن کے درمیان تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔