.

او آئی سی کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی خرابیِ صحت کی بنا پر مستعفی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسلامی تعاون تنظیم ( او آئی سی) کے سیکریٹری جنرل ایاد مدنی خرابیِ صحت کی بنا پر اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ہیں۔

او آئی سی کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ سعودی عرب نے ایاد مدنی کی جگہ سماجی امور کے سابق وزیر ڈاکٹر یوسف بن احمد العثيمين کو ستاون اسلامی ممالک پر مشتمل تنظیم کا نیا سیکریٹری جنرل نامزد کیا ہے۔ ایاد مدنی کا تعلق بھی سعودی عرب سے ہے۔

مصر نے نامزد سیکریٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثيمين کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔واضح رہے کہ چند روز قبل ایاد مدنی نے تیونسی صدر باجی قائد السبسی کے نام کو مصری صدر عبدالفتاح السیسی کے نام سے گڈ مڈ کردیا تھا اور وہ ان میں تفریق کرنے میں ناکام رہے تھے۔انھوں نے یہ بھی کہا تھا ''مجھے یقین ہے آپ کے فریج میں پانی کے علاوہ بھی کچھ ہوگا''۔

قبل ازیں مصری صدر نے دعویٰ کیا تھا کہ گذشتہ ایک عشرے سے ان کے فریج میں پانی کے سوا کچھ نہیں ہوتا۔ان کا یہ پیغام مصریوں کے لیے تھا کہ وہ مشکل معاشی حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار رہیں۔