.

سعودی وزیر مالیات کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی فرمانروا خادم الحرمین الشریفین نے ایک شاہی فرمان کے تحت مملکت کے وزیر مالیات ابراہیم العساف کو ان کے عہدے سے سبکدوش کرنے کے بعد کپیٹل مارکیٹ اتھارٹی کے سربراہ محمد الجدعان کو نیا وزیر مالیات مقرر کیا ہے۔ العساف کابینہ میں بطور وزیر مملکت بدستور شامل رہیں گے۔

پیر کی شب جاری ہونے والے شاہی فرامین میں محمد القاسم کو سعودی ہلال احمر کا اعلی اختیاراتی سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ نیزھشام الجضعی جنرل اتھارٹی فار فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سربراہ ہوں گے۔ حاتم المرزوقی اسلامی یونیورسٹی کے سینئر ڈائریکٹر مقرر کئے گئے ہیں۔

دوسرے شاہی فرمان کے مطابق عبدالعزیز العوھلی کو پبلک ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ رمیح الرمیح کو اتھارٹی کا نیا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔ عبدالعزیز الجاسر کو محکمہ موسمیات اور ماحولیاتی تحفظ کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

سعودی فرمانروا نے متعدد اہم سرکاری عہدوں پر تعینات حکام کو ان کے عہدوں سے سبکدوش کر کے ان کی جگہ نئی تعیناتیاں کی ہیں۔