.

میشل عون کے لبنانی صدر بننے پر امریکا کا 'نیم دلانہ' خیر مقدم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا نے لبنان میں میشل عون کے بطور صدر انتخاب کا 'نیم دلی' سے خیر مقدم کیا ہے۔ دوسری جانب امریکی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے نئے لبنانی صدر کے لئے حزب اللہ کی جانب سے ملنے والی حمایت پر شدید تنقید کی ہے۔

مسٹر کربی کا کہنا تھا کہ امریکی انتظامیہ صدر میشل عون سے معاملہ کرنے کا فیصلہ ان طرف سے کئے جانے والے اقدامات اور فیصلوں کی روشنی میں اٹھائے گی۔

ادھر عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد ابو الغیظ نے میشل عون کے لبنانی صدر کے طور پر انتخاب کو ملک میں سیاسی اور دستوری اداروں میں توازن کی واپسی کی جانب اہم قدم قرار دیا ہے۔

درایں اثنا اقوام متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے بھی میشل عون کے لبنانی صدر بننے کا خیر مقدم کیا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی لبنان میں سیاسی فریق اعلی ملکی مفاد کی خاطر مل جل کر کام کریں گے۔

فرانسیسی صدر فرانسو اولاند نے اپنی نو منتخب لبنانی ہم منصب میشل عون سے فون پر بات کرتے ہوئے انہیں لبنان کے استحکام کے لئے پیرس کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔