.

سعودی عرب : دو نئے وزراء کی حلف برداری

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے نئے وزیر خزانہ محمد بن عبداللہ آل جدعان اور وزیر مملکت اور کابینہ کے رکن ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف نے الیمامہ محل میں منعقدہ تقریب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے روبرو اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا ہے۔

دونوں وزراء نے دین ،شاہ اور مادر وطن سے وفادار رہنے ،ریاست کے رازوں کو افشا نہ کرنے ،اس کے مفادات اور قواعد و قوانین کی پاسداری کرنے اور مکمل دیانت داری اور اخلاص کے ساتھ اپنے فرائض انجام دینے کا حلف اٹھایا ہے۔

شاہ سلمان نے دونوں وزراء کو مبارک باد دی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ حلف برداری کی تقریب میں ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیرداخلہ شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز بھی موجود تھے۔