.

سفاک سعودی نے بھائی کو بے دردی سے قتل کردیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے ساحلی شہر جدہ میں ایک سفاک شخص نے اپنے سترہ سالہ بھائی کو ٹوکے سے بے دردی سے قتل کردیا ہے۔

مکہ کے محکمہ پولیس کے ترجمان کرنل ڈاکٹر عاطی القرشی نے بتایا ہے کہ تیس سالہ قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔اس نے ہفتے کی صبح اپنے سترہ سالہ بھائی کو ٹوکے کے پے درپے وار کرکے موت کے گھاٹ اتارا ہے۔

قاتل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس وقت وہ پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی جارہی ہے۔ڈاکٹر قرشی نے مزید بتایا ہے کہ مبیّنہ قاتل منشیات سے متعلق مجرمانہ تاریخ کا حامل ہے اور اس کی ذہنی حالت غیر مستحکم ہے۔