.

گورنر الریاض شہزادہ فیصل بن بندر شہریوں کی شکایات براہ راست سنتے ہیں!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی دارالحکومت الریاض کی انتظامیہ شہریوں کی شکایات کا کیسے ازالہ کرتی ہے،اس کا جائزہ لینے کے لیے گورنر شہزادہ فیصل بن بندر السعود نے ہنگامی مرکز کا دورہ کیا ہے اور وہاں شہریوں کی شکایات براہ راست سنی ہیں۔

شہزادہ فیصل بن بندر نے ہنگامی مرکز میں فون پر شہریوں کی شکایات سننے کے دوران اپنی شناخت ظاہر نہیں کی۔ ان سے ایک نامعلوم شہری مخاطب تھا اور وہ یہ مطالبہ کررہا تھا کہ اس کے گھر کے سامنے مزید اسپیڈ بمپر بنا دیا جائے۔

شہزادہ فیصل نے اس شہری کی شکایت سنی اور وہ اس کو ساتھ ساتھ لکھتے رہے اور انھوں نے کال کرنے پر شہری کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شہزادہ فیصل بن بندر سنہ 2015ء سے دارالحکومت کے گورنر چلے آرہے ہیں اور میونسپل انتظامیہ کے افسروں اور دوسرے حکام کی کارکردگی کا اسی انداز میں جائزہ لیتے رہتے ہیں۔

یہ کوئی پہلا موقع نہیں ہے جب گورنر نے براہ راست شکایت سنی ہیں اور ان کے ازالے کے لیے احکامات جاری کیے ہیں۔وہ اپنی گورنری میں ہنگامی شکایات مرکز سے رجوع کرنے والے شہریوں کے مسائل کے ازالے کے لیے پہلے بھی متعدد مرتبہ کالیں سن چکے ہیں۔اس سے انھیں یہ بھی اندازہ ہوتا ہے کہ ان کے ماتحت حکام کس سرعت ،ذمے داری اور لگن سے کام کررہے ہیں اور کہیں وہ اپنے فرائض سے غفلت تو نہیں برت رہے یا غیر ذمے داری کا مظاہرہ تو نہیں کررہے ہیں۔