.

شہزادہ چارلس کا اومان میں شمشیر کے ساتھ رقص کا مظاہرہ

برطانوی شہزادے کا اہلیہ اور حکومتی شخصیات کے ہمراہ دورہ اومان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

برطانوی ولی عہد شہزادہ چارلس اپنی اہلیہ اور مشیران کے ایک گروپ کے ہمراہ حال ہی میں خلیجی ریاست سلطنت اومان کے تین روزہ دورے پرمسقط پہنچے جہاں انہوں نے اومانی فرمانروا سلطان قابوس بن سعید سمیت دیگر اہم حکومتی شخصیات سے ملاقاتیں کیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق اپنے تین روزہ دورہ اومان کے دوران برطانوی ولی عہد نے مختلف سماجی تقریبات میں بھی شرکت کی۔ ان کے ہمراہ اومان پہنچنے والی اہم شخصیات میں ان کی اہلیہ کامیلا ڈوکہ کورنول، متعدد مشیر برطانوی حکومت کے اہم عہدیدار بھی شامل تھے۔

شہزادہ چارلس نے پانچ نومبر کو سلطان قابوس بن سعید سے ملاقات کی۔ اس ملاقات میں ریاست اومان اور برطانیہ کے درمیان دو طرفہ دوستانہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا۔

شہزادہ چارلس نے اپنی اہلیہ کے ہمراہ ایک سال قبل قائم کردہ نیشنل میوزیم بھی گئے جہاں انہوں نے اومان کی مقامی ثقافت اور کلچر کے مظاہر بھی دیکھے۔ اس دوران انہوں نے خود بھی اومانی کلچر کے مطابق تلوار کے ساتھ رقص بھی پیش کیا۔ شہزادہ چارلس کی اومان میں تلوار کے ساتھ رقص کی تصاویر سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے شہزادہ ہیری کے دو سال قبل اسی مقام پر دورے اور شمشیر کے ساتھ رقص کی یاد تازہ کردی ہے۔