.

مفتی اعظم کی توہین کے الزام میں سعودی ملزمان کا ٹرائل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے پراسیکیوٹر جنرل نے ایک فوج داری عدالت میں متعدد ملزمان کے خلاف فرد جرم پیش کی ہے جن پر مفتی اعظم کی توہین سمیت دیگر خلاف قانون سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق سعودی عرب کی فوج داری عدالت میں پیش کردہ فرد جرم میں ایک ملزم پر شہریوں میں خوف و ہراس پھیلانے، غیرقانونی تنظیم تشکیل دینے، سعودی عرب کے عدالتی اور سیکیورٹی اداروں کے خلاف اشتعال انگیز مواد شائع کرانے اور ایک نجی انسانی حقوق کے ادارے پر حملے کی سازش تیار کرنے جیسے الزامات عاید کیے گئے ہیں۔

پراسیکیوٹر جنرل نے ایک ملزم کے کے خلاف پیش کردہ فرد جرم میں الزام عاید کیا ہے کہ ملزم سعودی عرب کے علماء کی توہین کا مرتکب ہوا ہے۔ سعودی قیادت کی شان میں گستاخی کے ساتھ ساتھ وہ پڑوسی ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کی سازشوں میں شامل رہا ہے۔ اس کے علاوہ ملزم نے سوشل میڈیا پر سعودی عرب کے مفتی اعظم کی شان میں بھی گستاخی کا ارتکاب کیا۔