.

امریکی مفاد کو مقدم رکھیں گے : صدر ٹرمپ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کا صدر منتخب ہونے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے بدھ کی صبح پہلی مرتبہ عوام کے سامنے نمودار ہو کر اپنے خطاب میں اس عہد کا اعلان کیا کہ وہ تمام امریکیوں کے صدر ہوں گے اور دنیا کے ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کریں گے۔

نیویارک میں اپنی انتخابی مہم کے صدر دفتر میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ "ہم امریکی مفاد کو سب سے مقدم رکھیں گے تاہم ساتھ ہی دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ مشترکہ جواز کو یقینی بنائیں گے۔

انہوں نے سابقہ وزیر خارجہ "ہیلری کلنٹن" کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیموکریٹک حریف نے ان کو فون کر کے جیت کی مبارک باد پیش کی۔ ٹرمپ نے مزید کہا کہ "اب وقت آ گیا ہے کہ ہم اپنے زخموں کو بھر کر اپنی یکجہتی کو واپس لائیں"۔

امریکا کے نئے صدر نے عہد کیا کہ وہ ملک کی اصلاح ، انفرا اسٹرکچر کی تشکیل نو اور لاکھوں افراد کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے علاوہ ملک کی معیشت کی بڑھوتری کے لیے کام کریں گے۔

ٹرمپ کا کہنا تھا کہ "میں تمام لوگوں سے مطالبہ کرتا ہوں کہ ہم امریکا کی عظیم قوم کے مفاد کے لیے مل کر کام کریں.. ہمارے پاس بہت زیادہ صلاحیتیں ہیں اور یقینا ہم شاندار کامیابیاں حاصل کریں گے"۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے انتخابی مہم میں اپنے ساتھ کام کرنے والی ٹیم کا خصوصی شکریہ ادا کیا اور ساتھ ہی خفیہ سکیورٹی فورسز اور پولیس فورس کے لیے بھی تشکر کا اظہار کیا۔