.

شکست کے بعد پسِ پردہ ہیلری کی ٹرمپ کو مبارک باد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکی صدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے ریپبلکن حریف ڈونلڈ ٹرمپ کی جیت کے اعلان کے بعد منظر عام پر آنے سے باز رہیں تاہم انہوں نے ٹرمپ سے رابطہ کر کے مبارک باد پیش کی اور انتخابات میں اپنی شکست کو تسلیم کیا۔

بدھ کی صبح صدارتی انتخابات کے ابتدائی نتائج کے اعلان کے کچھ دیر بعد نیویارک میں ہیلری کی انتخابی مہم کے مرکز سے جاری بیان میں کہا گیا کہ "ہمیں مزید ووٹوں کی گنتی کا انتظار کرنا ہوگا"۔ علاوہ ازیں مرکز کی جانب سے اس بات کی بھی تصدیق کی گئی ہے کہ ڈیموکریٹک امیدوار آج رات کا خطاب نہیں کریں گی۔

یاد رہے کہ ٹرمپ کو جن ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ان میں فلوریڈا ، اوہایو ، انڈیانا ، کینٹکی ، ویسٹ ورجینیا ، ٹینسی ، میسی سیپی ، اوکلوہوما ، الاباما ، نارتھ کیرولائنا اور ساؤتھ کیرولائنا شامل ہیں۔ دوسری جانب ہیلری کلنٹن نے جن ریاستوں میں کامیابی سمیٹی ان میں کیلی فورنیا ، ہوائی ، کولوراڈو ، نیویارک ، نیوجرسی اور ایلنوائے شام ہیں۔

آخری نتائج آنے تک ڈونلڈ ٹرمپ نے 288 جب کہ ہیلری نے 218 ووٹ حاصل کیے جب کہ 30 ووٹوں کے فیصلے کا اعلان باقی ہے۔