.

ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب

ٹرمپ کو 26 جبکہ ہلیری کو 18 ریاستوں میں کامیابی ملی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ری پبلکن پارٹی کے نامزد ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ اس اہم انتخابی معرکے کے زیادہ تر ریاستوں کے نتائج سامنے آ چکے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق ڈونلڈ ٹرامپ 26 جبکہ ہیلیری کلنٹں کو 18 ریاستوں میں کامیابی حاصل ہوئی ہے۔

صدارتی انتخاب میں ری پبلیکن صدارتی امیدوار ڈونالڈ ٹرمپ کا پلڑا بھاری رہا ہے، انھوں نے 279 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے ہیں، جب کہ ڈیموکریٹک پارٹی کی امیدوار ہیلری کلنٹن کو 228 الیکٹورل ووٹ ملے ہیں۔ جیت کے لیے 270 الیکٹورل ووٹ درکار تھے۔

ڈونالڈ ٹرمپ تبدیلی کے حامی اور ’اسٹیٹس کو‘ کے شدید مخالف رہے ہیں۔اپنی انتخابی مہم کے دوران، ٹرمپ نے امیگریشن کے نظام میں اصلاحات لانے، واشنگٹن کی سمت درست کرنے اور کیے گئے تجارتی معاہدوں کو ختم کرنے کی بات کی ہے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق، اُنھوں نے قومی سطح پر ہیلری کلنٹن کے مقابلے میں زیادہ مقبول ووٹ حاصل کیے ہیں۔

اِس سے قبل، نتائج کے اعلان کے آغاز پر، ’سی این این‘ کے پہلے ’پراجیکشن‘ کے مطابق، جس کا اعلان ایسٹرن ٹائم کے مطابق سات بج کر چار منٹ پر کیا گیا تھا۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے کنٹيکی اور انڈیانا میں کامیابی حاصل کی ہے جب کہ ہلیری کلنٹن نے ریاستِ ورمونٹ میں جیت حاصل کی ہے۔ کنٹیکی کے 8، انڈیانا کے 11 اور ورمونٹ کے 3 الیکٹورل کالج ووٹ ہیں۔

سی این این ہی کے مطابق:’’جارجیا میں ٹرمپ کو کلنٹن پر برتری حاصل ہے؛ جب کہ بتایا جاتا ہے کہ ہیلری کلنٹن کو ورجینیا میں واضح سبقت حاصل ہے‘‘۔ اِسی طرح ’’فلوریڈا میں، دونوں صدارتی امیدواروں میں کانٹے کا مقابلہ ہے‘‘۔

ادھر سینیٹ میں، اوہائیو سے ری پبلیکن پارٹی کے روب پورٹمن نے فتح حاصل کی ہے؛ جب کہ ساؤتھ کیرولینا میں ڈیموکریٹک پارٹی کے ٹِم اسکرول جیتے ہیں۔