.

میلانیا ٹرمپ فیشن ماڈل سے خاتون اول تک!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ری پبلیکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ امریکا کے 45 ویں صدر منتخب ہوئے تو ان کی 46 سالہ سلوینیائی نژاد اہلیہ میلانیا کو خاتون اول کا درجہ مل گیا۔ میلانیا 1825ء کے بعد کسی دوسرے ملک سے تعلق رکھنے والی پہلی خاتون ہیں جو امریکی صدر کی اہلیہ کی حیثیت سے وائیٹ ہاؤس میں داخل ہو رہی ہیں۔

میلانیا ایک اعلیٰ تعلیم یافتہ خاتون ہونے کے ساتھ پانچ زبانوں پر عبور رکھتی ہیں۔ وہ اپنے ذوق اور دلچسپیوں میں الگ پہچان رکھنے کےساتھ خوبصورت اور دیدہ زیب ملبوسات کی بھی رسیا ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ فیشن ماڈلنگ بھی کرچکی ہیں۔

اس حوالے سے نئی خاتون اول کاایک بیان ریکارڈ پر موجود ہے جس میں انہوں نے کہہ رکھا ہے کہ ’’میں اندھوں کی طرف فیشن پرست نہیں ہوں بلکہ میں اپنے مزاج اور موقع کی مناسبت سے لباس کا انتخاب کرتی ہوں‘‘۔

انتخابی مہم کے دوران بھی ملانیا کو متنوع ملبوسات میں دیکھا گیا،مگر انہیں اہم مواقع پر سرخ رنگ کے لباس میں زیادہ دیکھا جاتا رہا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کہ بہ طور صدر کامیابی کے اعلان کے روز میلانیا کو Ralph Lauren گروپ کے سفید رنگ کے ’’گیمسوٹ‘‘ میں دیکھا گیا۔ وہ شوہر کے ہمراہ محو رقص ہیں۔

الیکشن کے روز میلانیا کو سفید رنگ کے کوٹ اور خاکی رنگ کے چمکدار جوتوں میں دیکھا گیا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ نے امریکی اور عالمی ذرائع ابلاغ میں میلانیا کی مختلف مواقع پر لی گئی تصاویر کا انتخاب کیا ہے جن سے لگتا ہے کہ امریکا کی نئی خاتون اول اچھی خاصی فیشن ماڈل ہیں۔