.

ڈونلڈ ٹرمپ سے شکست کے بعد ہیلری کہاں گئیں؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا میں 8 نومبر2016ء کو منعقد ہونے والےصدارتی انتخابات میں ڈیموکریٹک پارٹی کی خاتون امیدوار ہیلری کلنٹن اپنے حریف ری پبلیکن کے ڈونلڈ ٹرمپ کے ہاتھوں کے بعد سیدھا گاؤں کا راستہ لیا اور وہ اپنے آبائی قصبے پہنچ گئی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق ہیلری کلنٹن جو اپنی آنکھوں میں قصر سفید کی نئی میزبان اور سپر پاور کی سربراہ کے سپنے سجائے تھکا دینے والی انتخابی مہم میں پیش پیش رہی ہیں اب تھکن دور کرنے کے لیے گاؤں لوٹ گئی ہیں۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ہیلری کلنٹن، ان کے شوہر سابق صدر بل کلنٹن نیوریارک کے قریب واقع Chappaqa نامی اپنے گاؤں پہنچ گئے ہیں جہاں ہیلری کی ایک پڑوسن خاتون نے شکست خوردہ ہیلری کے ساتھ ایک سیلفی بھی بنوائی اور اسے سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا گیا ہے۔

اس تصویر میں ہیلری کلنٹن کے چہرے پر مسکراہٹ اور تھکن کے ملے جلے آثار ہیں۔ انہوں نے اپنے ہاتھ میں اپنا ایک چھوٹا ’’پپی‘‘ کتا بھی پکڑ رکھا ہے۔

ہیلری کے ساتھ سیلفی بنوانے والی خاتون ان کے ہمسائی مارگوٹ گیرسیٹر ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ ہیلری اور ان کے شوہر بیل کلنٹن جمعرات کو اپنے گاؤں لوٹ آئے تھے اور انہیں اپنے کتے کے ہمراہ گاؤں کی طرف جاتے ہوئے کافی لوگوں نے دیکھا ہے۔ گریسٹر کا کہنا ہے کہ انہوں نے انتخابات میں ہیلری کے حق میں ووٹ ڈالا تھا۔ ملاقات میں دونوں نے ایک دوسرے کی خیریت دریافت کی اور ایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات کا بھی اظہار کیا۔