.

یمن : سعودی اتحاد کے حملے میں حوثیوں کی اسلحے کی دو کشتیاں تباہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی اتحاد نے یمن کے مغربی صوبے الحدیدہ میں سالف کی بندر گاہ پر حوثی ملیشیا کی اسلحے سے لدی دو کشتیاں تباہ کردی ہیں۔

یمنی ذرائع نے بتایا ہے کہ اتحادی طیاروں نے ہفتے کو علی الصباح ان دونوں کشتیوں کو بمباری میں نشانہ بنایا ہے۔یہ یمن کے ایک الجزیرے سے بندرگاہ کی جانب آئی تھیں اور ان میں حوثی ملیشیا کے لیے ہتھیار اسمگل کرکے لائے جا رہے تھے۔