.

شاہ سلمان کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز چل بسے!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی شہزادہ ترکی بن عبدالعزیز آل سعود کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔سعودی شاہی محل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق وہ ہفتے کی صبح نماز فجر کے وقت دارالحکومت الریاض میں انتقال کر گئے تھے۔ان کی عمر تراسی برس تھی۔

مرحوم شہزادہ ترکی کی نماز جنازہ دارالحکومت الریاض میں امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں نماز عصر کے بعد ادا کی گئی ہے اور اس کے بعد ان کے جسد خاکی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

نماز جنازہ میں خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے علاوہ شاہی خاندان کی سرکردہ شخصیات ،اعلیٰ سرکاری عہدے دار اور دیگر زعماء شریک تھے۔شاہ سلمان اس موقع پر آبدیدہ نظر آئے اور انھوں نے اپنے بھائی کی تدفین کے تمام عمل میں شرکت کی ہے۔

شہزادہ ترکی سنہ 1934ء میں پیدا ہوئے تھے۔وہ 1968ء سے 1978ء تک سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے منصب پر فائز رہے تھے۔ سعودی شاہی دیوان کے بیان کے مطابق شاہ سلمان بن عبدالعزیز آیندہ تین روز تک اپنے بھائی کی تعزیت کے لیے شاہی محل میں آنے والے افراد سے ملیں گے۔