.

یمنی باغیوں کے حملے میں سعودی میاں بیوی شہید، متعدد زخمی

باغیوں نے ایک کار کو مارٹرگولے کا نشانہ بنایا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمن سے حوثی باغیوں کی طرف سے داغے گئے ایک گولے کے نتیجےمیں سعودی عرب کے سرحدی شہر جازان میں دو میاں بیوی شہید اور ان کے خاندان کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

العربیہ ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بُدھ کو جازان کی سرحدی پٹی کے علاقے بنی مالک میں اس وقت پیش آیا جب یمن سے داغا گیا گولہ ایک کار پر آگرا جس کے نتیجے میں کار میں سوار دو میاں بیوی شہید اور ان کے بچے اور خاندان کے دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ زخمی ہونے والے تمام افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

یمنی باغیوں کی طرف سے یہ گولا ایک ایسے وقت میں داغا گیا ہے جب سعودی فورسز نے سرحد پار سے باغیوں کی دراندازی کی تمام کوششیں ناکام بنا دی ہیں۔ یمن سے گولہ فائر کرنے کے بعد سعودی فوج نے توپخانے سے بھرپور جواب دیا ہے۔