.

وزیر خارجہ کے گردے خراب ہوجانے پر.. بھارتیوں کا ردِّ عمل ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

منظرعام پر ایک سیاسی سوال آیا ہے کہ " کیا آپ اپنی وزیر کو اس حد تک چاہتے ہیں کہ اس کے لیے گردہ عطیہ کرنے پر تیار ہوجائیں ؟ اس حوالے سے بھارت میں سامنے آنے والا جواب یقینا منفرد نظر آتا ہے !

بھارتی وزیر خارجہ اور رکن پارلیمنٹ سُشما سوراج کو گردے کی تبدیلی کی ضرورت ہے اور وہ اس سلسلے میں انتظار کی فہرست میں شامل ہو چکی ہیں۔ گردے کے مرض سے دوچار 64 سالہ وزیر کو سوشل میڈیا کے ذریعے بڑے پیمانے پر ہمدری کے پیغامات کے علاوہ گردے کے عطیے کی پیش کشیں بھی موصول ہو رہی ہیں۔

برطانوی اخبار " ڈیلی میل" کے مطابق ٹوئیٹر پر سشما سوراج کے اکاؤنٹ کے تقریبا 60 لاکھ فالوور ہیں۔ اس کے علاوہ ان کے چاہنے والوں نے انٹرنیٹ پر ان کے مرض کے حوالے سے کئی الکٹرونک کلب بھی بنا ڈالے ہیں۔

بھارتی وزیر خارجہ نے بدھ کے روز اپنے ٹوئیٹ میں بتایا کہ وہ دارالحکومت نئی دہلی میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS) میں زیر علاج ہیں جہاں ان کا ڈائلسز ہو رہا ہے اور ساتھ ہی گردے کی تبدیلی کے لیے ٹیسٹ بھی جاری ہیں۔

سوشل میڈیا پر سشما کے چاہنے والوں نے بڑی تعداد میں ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔

اس سے بھی بڑھ کر بہت سے لوگوں نے اپنے ملک کی وزیر خارجہ کے لیے گردہ عطیہ کرنے کی پیش کی ہے۔ سشما سوراج نے جوابی ٹوئیٹ میں گردے کی پیش کش کرنے والے تمام افراد کے لیے اپنے گہرے تشکر اور محبت کا اظہار کیا۔