.

جوہری معاہدے کی تنسیخ حماقت ہو گی : ڈائریکٹر سی آئی اے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی مرکزی انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جان برینن کا کہنا ہے کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ ایران کے ساتھ طے شدہ جوہری معاہدے کو منسوخ کرتے ہیں تو یہ ایک ''بڑی حماقت" ہوگی اور اس صورت میں ایران اور دوسرے ممالک جوہری ہتھیار حاصل کرسکیں گے۔

جان برینن نے ایک نشری انٹرویو میں کہا ہے کہ " میں سمجھتا ہوں کہ اگر نئی امریکی انتظامیہ معاہدے کو منسوخ کرتی ہے تو یہ حماقت کی انتہا ہو گی"۔

انھوں نے کہا کہ شام کے بحران کے حوالے سے روس کے ساتھ کوئی معاملہ کرتے وقت صدر ٹرمپ کے لیے ضروری ہوگا کہ وہ بہت محتاط رہیں۔ برینن کا کہنا تھا کہ وہ واشنگٹن اور ماسکو کے درمیان تعلقات میں بہتری کے خواہاں ہیں۔

سی آئی اے کے ڈائریکٹر کے مطابق "نو منتخب صدر ٹرمپ اور ان کی نئی انتظامیہ کو چاہیے کہ روس کے وعدوں سے خبردار رہیں۔ میرے نزدیک ہمارے ساتھ روس کے وعدے ایفا نہیں ہوتے ہیں"۔