.

عراق وشام :7 ماہ میں امریکی اتحاد کے حملوں میں 54 شہریوں کی ہلاکت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی قیادت میں داعش مخالف اتحاد کے عراق اور شام میں 31 مارچ سے 22 اکتوبر تک فضائی حملوں میں چوّن شہری مارے گئے ہیں۔

امریکی فوج نے جمعرات کو ایک بیان میں فضائی مہم کے دوران عام شہریوں کی ہلاکتوں کی یہ تعداد بتائی ہے۔امریکا کی قیادت میں اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے عراق اور شام میں فضائی حملوں میں داعش کے جنگجوؤں اور ان کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا تھا لیکن ان کی زد میں عام شہری آ گئے تھے۔

بیان کے مطابق جولائی کے وسط میں شامی شہر منبج کے نزدیک ایک فضائی حملے میں چوبیس شہری ہلاک ہوگئے تھے۔اس طرح امریکی اتحاد کی عراق اور شام میں اگست 2014ء سے جاری فضائی مہم کے دوران ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 173 ہوگئی ہے۔

تاہم آزاد مبصرین کا کہنا ہے کہ داعش کے خلاف فضائی بمباری میں شہریوں کی ہلاکتوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہوسکتی ہے کیونکہ شام میں خاص طور پر فضائی حملوں اور لڑائی میں ہلاکتوں کے بہت سے واقعات رپورٹ ہی نہیں ہوتے ہیں۔