.

بحر اوقیانوس پر پرواز کے دوران قطری طیارے میں گڑ بڑ ،متعدد مسافر زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

قطر کی قومی فضائی کمپنی قطر ائیرویز کے ایک مسافر طیارے میں بحر اوقیانوس پر پرواز کے دوران گڑ بڑ سے متعدد مسافر زخمی ہوگئے ہیں اور ان میں ایک حفاظتی بیلٹ نہ باندھنے کی وجہ سے اپنی ٹانگ تڑوا بیٹھا ہے۔

اتوار کو واشنگٹن سے دوحہ آنے والے اس طیارے میں تین سو پچاس مسافرسوار تھے۔پرواز کے دوران شدید گڑ بڑ پیدا ہوجانے کے بعد طیارے کا رخ موڑ دیا گیا تھا اور اس کو پرتگال کے جزیرے لاجیس ترسیرا کے ایک ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا تھا۔

ایوی ایشن ہیرالڈ کی رپورٹ کے مطابق دوران پرواز طیارے میں شدید ہلچل سے ایک مسافر کی ٹانگ ٹوٹ گئی ہے،دو اور کو معمولی زخم آئے ہیں۔ایک کو دل میں تکلیف شروع ہوگئی تھی اور ایک تین سالہ بچہ اپنی نشست سے دوسرے نشست پر ایک اور مسافر کی جھولی میں جا گرا تھا۔

بعض مسافروں کی اطلاع کے مطابق طیارے کو اچانک بلندی سے نیچے اتارے جانے کی وجہ سے مسافر اپنی نشستوں سے سیٹ بیلٹس زیادہ سخت نہ باندھنے کی وجہ سے ادھر ادھر جا گرے تھے۔بعض مسافر طیارے کی اندرونی چھت کو بھی جا لگے تھے جس سے انھیں زخم آئے ہیں۔