.

سال 2016ء کی 40 یادگار عالمی تصاویر!

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

نیشنل جیوگرافک چینل نے اپنے فوٹو گرافروں کی مدد سے سال 2016ء کے دوران دنیا بھر سے جمع کی گئی تصاویر میں سے 100 خوبصورت، حیران کن، مسرور اور غم گین کردینے والی تصاویر نشر کی ہیں۔ امریکی جریدہ ’ٹائمز‘ نے بھی رواں سال کے دوران لی گئی ایسی 100 یاد گار تصاویر شائع کی ہیں۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ نے نیشنل جیوگرافک چینل اور جریدہ ٹائمز کے بیس بیس تصاویر کا انتخاب کیا ہے۔

نیشنل جیوگرافک چینل کی ویب سائیٹ پر شائع کی گئی تصاویر میں دنیا بھر میں پیش آنے والے اہم واقعات، قدرتی آفات، جنگوں، عالمی تنازعات، جنگی اور آبی حیات کی خوبصورت اور حیران کن مناظر کی تصویر کشی کی گئی ہے۔ اس تصویری البم میں ایک تصویر ایک بچے بھی شامل ہے جو داعش سے لڑائی کے نتیجے میں اپنے ایک بازو سے محروم ہوگیا تھا۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ نے بھی نیشنل جیوگرافک چینل کی تیار کردہ 100 تصاویر شائع کی ہیں۔ ان تصاویر میں افریقا کے جنگلوں، جنگلی حیات اور زندگی کی بقاء کے لیے جنگی جانوروں کے شکار کی تصاویر شامل ہیں۔ بعض تصاویر سیلفی کے جنونیوں کی ہیں جو اپنی جانوں کو خطرے میں ڈال کر بلند وبالا عمارتوں کی چھتوں پر کھڑے ہو کر تصاویر بنا رہے ہیں۔ایک تصویر میں امریکی ریاست نبراسکا میں آنے والے طوفان کے خوفناک منظر کو بھی محفوظ کیا گیا۔

جریدہ ‘ٹائمز‘ کی جانب سے شائع کی گئی تصاویر میں جغرافیائی تنوع کو منفرد انداز میں سمویا گیا ہے۔

جریدے کی تصاویر میں جنوبی سوڈان میں انسانی المیے کی ایک تصویر شامل ہے۔ اس میں قوام متحدہ کے طیاروں کی جانب سے گرائی گئی امداد کے بعد لوگوں کو امدادی سامان تلاش کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔ ایک دوسری تصویر میں ہلال احمر کے امدادی کیمپ میں جنوبی سوڈان میں ہزاروں افراد خوراک کے حصول کے لیے قطار میں کھڑے ہیں۔

سال 2016ء کی دلچسپ تصاویر میں باراک اوباما اور خاتون اول میشل اوباما کو بھی جگہ ملی ہے۔ ان کی شاندار اور یادگار تصاویر میں ان کے کیوبا کے دورے کے تصاویر شامل ہیں۔ ایک تصویر میں اوباما اور میشل اوباما کو کیوبا لے جانے والے فوجی طیارے سے اترتے دیکھا جا سکتا ہے۔

اوباما کی ایک دوسرے تصویر میں انہیں ارجنٹائن میں ٹانگو رقص کرتے اور ایک تصویر میں برطانوی ولی عہد ننھے شہزادہ جارج کے ساتھ گپ شپ کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

جریدہ ٹائمز کی تصاویر میں ڈیموکریٹک پارٹی کی شکست خوردہ صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن کو بھی جگہ دی ہے۔ جریدے میں شائع ان کی تصاویر میں ایک تصویر پارٹی کی کسی تقریب کی ہے جب کہ دوسری تصویر میں انتخابات میں شکست کے بعد انہیں پارٹی کے بعض دوسرے عہدیداروں کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے جو شکست پر ایک دوسرے سے بات چیت کررہے ہیں۔

ایک تصویر میں امریکی پولیس کو سیاہ فام شہری کے قتل پر احتجاج کرنے والے ایک شخص کو گرفتار کرتے دکھایا گیا ہے۔