.

برلن : نوجوان لڑکی کو بے رحمانہ لات رسید

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

جمعرات کے روز جرمن اور مغربی ویب سائٹوں نے ایک کلپ نشر کیا ہے جس میں ایک نوجوان نے میٹرو اسٹیشن کے اندر ایک لڑکی کی پُشت پر اُس وقت لات رسید کر دی جب وہ سیڑھیاں اتر رہی تھی۔ چونکا دینے والے وڈیو کلپ میں یہ حملہ نسل پرستانہ وجوہات کا شاخسانہ نظر آتا ہے۔

شدید نوعیت کی لات لگنے کے نتیجے میں 26 سالہ لڑکی سیڑھیوں سے گر کر زخمی ہوگئی۔ اسے فوری طور پر ہسپتال پہنچا دیا گیا اور اس کی حالت مستحکم ہے۔ پولیس کے مطابق مذکورہ لڑکی مجرم کو جاننے کے سلسلے میں تحیقات میں مدد کر رہی ہے۔

جرمنی کے دارالحکومت برلن میں لیبر پارٹی کے ترجمان بنیامین جنرو نے میٹرو اسٹیشن میں نصب سکیورٹی کیمروں کے ذریعے ریکارڈ ہو جانے والے اس منظر کو "وحشیانہ" قرار دیا۔

پولیس 27 اکتوبر کو پیش آنے والے واقعے کی ابھی تک تحقیقات کر رہی ہے۔

ابھی تک برلن کے میٹرو اسٹیشن میں تشدد کا نشانہ بننے والی اس لڑکی کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔ پولیس نے حملے کو بلا جواز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس کی تحقیقات ہونا ضروری ہے۔