.

کویت : مرزوق الغانم قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت کی قومی اسمبلی نے مرزوق الغانم کو نیا اسپیکر منتخب کر لیا ہے۔

نئے اسپیکر کے انتخاب کے لیے قومی اسمبلی کا اجلاس امیر کویت صباح الاحمد الجابر الصباح کی صدارت میں منعقد ہوا۔اس موقع پر انھوں نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کویت کو اس وقت بڑھتے ہوئے خطرات کا سامنا ہے۔ان سے نمٹنے کے لیے اسمبلی اور ریاستی اداروں پر بھاری ذمے داری عاید ہوتی ہے۔

امیر کویت نے خلیج کی سکیورٹی کے لیے سعودی عرب کے تاریخی کردار کو سراہا اور شاہ سلمان کی قیادت اور ان کی خلیج کی ترقی اور اس کی سلامتی کے تحفظ کے لیے کوششوں تعریف کی۔

واضح رہے کہ کویت کی نئی قومی اسمبلی کا گذشتہ ماہ انتخاب عمل میں آیا تھا۔امیرِ کویت نے سابقہ پارلیمان کو پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے پر پیدا ہونے والے تنازعے کی وجہ سے تحلیل کر دیا تھا۔انتخابات میں اس پارلیمان کے ارکان کو ہزیمت کا سامنا کرنا پڑا تھا اور ان میں سے نصف دوبارہ جیتنے میں ناکام رہے تھے۔

نئی پارلیمان میں ایک خاتون بھی منتخب ہوئی ہیں اور کویت کی شیعہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے صرف چھے امیدوار منتخب ہوسکے ہیں۔ سابقہ پارلیمان میں شیعہ ارکان کی تعداد نو تھی۔