.

مشہور مستشرق ڈاکٹر ولیم پولک کی شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ملاقات

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

مشرق وسطیٰ اور جزیرہ نما عرب کی سیاسیات اور تاریخ کے ماہر مشہور مستشرق ڈاکٹر ولیم پولک نے الریاض میں سعودی فرمانروا شاہ سلمان عبد العزیز سے ملاقات کی ہے اور ان سے خطے کی صورت حال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

ڈاکٹر پولک نے شاہ سلمان کی خطے میں سلامتی اور استحکام کے لیے کاوشوں اور بین الاقوامی سطح پر قیامِ امن کے لیے سعودی عرب کے تعمیری کردار کو سراہا۔

انھوں نے ڈاکٹر پولک کے جزیرہ نما عرب کے تاریخی دورے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔الیمامہ محل میں ہونے والی اس ملاقات میں سعودی عرب کے عمومی کمیشن برائے سیاحت اور قومی ورثہ کے صدر شہزادہ سلطان بن سلمان بن عبدالعزیز ،وزیر مملکت ڈاکٹر مسعد بن محمد العبین ،وزیر اطلاعات اور ثقافت ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی اور وزیر خارجہ عادل بن احمد الجبیر بھی موجود تھے۔