.

ٹرمپ نے وزیر خارجہ کے لیے ریکس ٹیلرسن کو چُن لیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایک امریکی خبررساں ایجنسی کے مطابق نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی کثیر القومی تیل کی کمپنی Exon Mobil کے چیئرمین ریکس ٹیلرسن کو امریکی وزیر خارجہ کے منصب کے لیے چُن لیا ہے۔

ٹرمپ نے پیر کے روز باور کرایا تھا کہ وہ منگل کے ورز آئندہ وزیر خارجہ کے نام کا اعلان کر دیں گے۔

اس سے قبل امریکی میڈیا میں بتایا جا رہا تھا کہ تیل کے اس بہت بڑے گروپ کے سربراہ ٹیلرسن جو روسی صدر ولادیمر پوتن کے ساتھ قریبی تعلقات رکھتے ہیں ، وزیر خارجہ کے منصب کے لیے مضبوط ترین امیدوار ہیں۔

امریکی نیوز نیٹ ورک NBC نے ہفتے کے روز ٹرمپ کے قریبی ذرائع کے حوالے سے بتایا تھا کہ نو منتخب صدر نے ٹیلرسن کو وزیر خارجہ کے طور پر چُن لیا ہے جب کہ جان بولٹن اُن کے نائب ہوں گے۔ بولٹن سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کے دور میں اقوام متحدہ میں امریکی سفیر رہ چکے ہیں۔

دوسری جانب امریکی اخبار "وال اسٹریٹ جرنل" نے بھی یہ باور کرایا تھا کہ 64 سالہ ٹیلرسن امریکی سفارت کاری کی سربراہی حاصل کرنے کی دوڑ میں اولین ترجیح ہوں گے۔

جمعے کے روز ڈونلڈ ٹرمپ کی ٹیم نے بتایا کہ نیویارک کے سابق میئر روڈی جولیانی رضاکارانہ طور پر اپنی نامزدگی سے دست بردار ہو گئے۔ اس کے بعد ٹیلرسن کے مقابلے میں میدان میں 2012 کے صدارتی انتخابات کے ریپبلکن امیدوار مٹ رومنی ، سی آئی اے کے سابق ڈائریکٹر ڈیوڈ پیٹریاس اور معروف سینیٹر بوب کروکر رہ گئے تھے۔