.

سینئر سعودی ٹریفک پولیس آفیسر کار کے حادثے میں جاں بحق

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

سعودی عرب میں ٹریفک پولیس کے ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل ٹریفک وصل اللہ الحربی سڑک کے ایک الم ناک حادثے میں ہفتے کے روز جاں بحق ہو گئے۔

سینئر سعودی پولیس اہلکار نے اپنی زندگی شاہراہوں پر خطرناک انداز میں گاڑیاں چلانے والے ڈرائیوروں سے عام شہریوں کو بچانے کے لیے وقف کر رکھی تھی لیکن آج وہ خود سڑک کے الم ناک حادثے میں جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ مرحوم چار ماہ قبل ہی اس عہدے پر تعینات کئے گئے تھے، اسے سے قبل وہ جدہ کے ڈائریکٹر ٹریفک کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے تھے۔

سعودی نیوز ویب سائٹ 'عاجل' کی رپورٹ کے مطابق مرحوم اہلکار ٹریفک پولیس میں آنے سے قبل وہ وار میجر جنرل رہے تھے۔ ہفتے کے روز مرحوم ساحلی شہر جدہ سے مکہ مکرمہ جا رہے تھے اور اس سفر کے دوران میں ان کی کار حادثے کا شکار ہو گئی۔ وہ ٹریفک وارڈن کی حیثیت سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں خدمات انجام دے چکے تھے۔