.

افغان عورتوں کا یورپ فرار کا انوکھا طریقہ!

رومانیہ میں سامان کے بیگوں سے دو خواتین برآمد

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یورپی ملک رومانیہ کی پولیس نے دو افغان خواتین کو حراست میں لیا ہے جن پر انوکھے انداز میں یورپی ملکوں تک پہنچنے کی کوشش کی گئی تھی۔

العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق رومانیہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ دو افغان عورتوں کو سامان کے لیے استعمال ہونے والے بیگوں میں سے نکالا گیا۔ جو اس خطرناک طریقے سے یورپ منتقل ہونے کی کوشش کر رہی تھیں۔

رومانیہ کی پولیس کے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک ہفتہ پیش تر جب سامان کی چینکنگ کرنے والے ایک اہلکار نے آسٹریا کے دارالحکومت ویانا جانے والی ایک ریل گاڑی کے سامان کی تلاشی لی تو دو بیگوں میں سے خواتین برآمد ہوئیں۔

برطانوی اخبار ’ڈیلی میل‘ کے مطابق رومانیہ کی پولیس نے مشتبہ بیگ کھولے تو ان میں سے دو افغان عورتیں نکلیں۔ ان میں سے ایک کی عمر 25 اور دوسری کی 59 سال بتائی جاتی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں افغان عورتیں غیرقانونی طریقے سے آسٹریا داخل ہونا چاہتی تھیں۔ دونوں خواتین نے دوران تفتیش پولیس کے اعتراف کیا کہ ان کے پاس ویزہ اور دیگر سفری دستاویزات نہیں ہیں۔ اس کے باوجود وہ آسٹریا جانا چاہتی تھیں۔

مشتبہ افغان خواتین کی گرفتاری کے وقت ایک افغان شہری کو بھی پکڑا گیا ہے۔ خواتین کو حراست میں لینے کے بعد وہ ریل گاڑی میں چھپنے کی کوشش کررہا تھامگر پولیس نے اسے بھی دھر لیا۔ پولیس نے تینوں کے خلاف غیرقانونی طور پر سفر کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ قائم کرکے قانونی کارروائی شروع کردی ہے۔