.

سحر انگیز درخت نے شادی کو سوگ میں بدل ڈالا !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کی ریاست کیلی فورنیا میں ایک شادی کی تقریب میں اُس وقت صفِ ماتم بچھ گئی جب تقریب کے دوران ایک بڑا درخت اچانک گر گیا اور اس کے نتیجے میں ایک خاتون ہلاک اور ایک بچی سمیت پانچ افراد زخمی ہو گئے۔

رپورٹ کے مطابق ہفتے کے روز "پینسلوینا پارک" کے اندر جاری تقریب میں شام 4:30 بجے کے قریب ایک یوکلپٹس کے درخت کے نیچے متعدد لوگ بیٹھے ہوئے تھے کہ یک دم یہ سو فٹ اونچا درخت ان پر آ گرا۔

امدادی کارکنوں نے درخت کی شاخوں کو کاٹ کر اس کے نیچے سے مہمانوں کو نکالا جو بھاری ٹہنیوں کے نیچے بری طرح دبے ہوئے تھے۔ متاثرہ افراد کو بچانے کے لیے ہنگامی ٹیم ہیلی کاپٹر کے ذریعے جائے مقام پر پہنچی۔

ابھی تک درخت کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی تاہم ذمے داران نے توقع ظاہر کی ہے کہ کیلی فورنیا میں جاری خشک سالی اس واقعے کے پیچھے عامل ہو سکتی ہے۔

ایک عینی شاہد کے مطابق زمین پر گرنے سے قبل درخت دو حصوں میں تقسیم ہوچکا تھا۔