.

ماسکو میں بم کی دھمکی پر تین ریلوے اسٹیشن خالی کرالیے گئے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

روس کے دارالحکومت ماسکو میں تین ریلوے اسٹیشنوں کو نامعلوم افراد کی جانب سے بم حملے کی دھمکی پر خالی کرالیا گیا ہے۔

روس کی سرکاری خبررساں ایجنسیوں کی رپورٹ کے مطابق ان تینوں اسٹیشنوں سے قریباً تین ہزار افراد کو نکالا گیا ہے۔یہ تینوں اسٹیشن ماسکو کے ایک ہی اسکوائر میں واقع ہیں۔

تاس نیوز ایجنسی نے بتایا ہے کہ پولیس کازنسکی ،لینن گراڈسکی اور یارو سلافسکی ریلوے اسٹیشن کی جاسوس کتوں کے ذریعے مکمل چھان بین کرنا چاہتی ہے۔بم حملے کی دھمکی کے بعد پولیس کی بھاری نفری ان تینوں اسٹیشنوں پر بھیج دی گئی تھی اور انھوں نے شہریوں کو وہاں سے نکالنے میں مدد دی ہے۔