.

اپنی شادی والے چرچ میں ملانیا کا مختصر لباس اور اونچی ایڑی !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

امریکا کے منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ ملانیا ٹرمپ نے ہفتے کی شب فلوریڈا میں پام بِیچ کے نزدیکEpiscopal چرچ میں ہونے والی کرسمس کی تقریب میں شرکت کی۔ ٹرمپ اور ان کے اہل خانہ سال کے اختتام پر ان دنوں اپنا وقت فلوریڈا میں گزار رہے ہیں۔

چرچ کی تقریب میں ملانیا گھٹنوں سے اوپر مختصر لباس اور اونچی ایڑی کے جوتے پہنے ہوئے نظر آئیں۔ اس دوران وہ اپنے شوہر کی خصوصی توجہ کا مرکز بنی رہیں جو 20 جنوری کو وہائٹ ہاؤس میں سرکاری طور امریکی صدر کا منصب سنبھالیں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ 2005 میں اسی چرچ میں ملانیا کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔ اس تقریب میں حالیہ صدارتی انتخابات میں ٹرمپ کی ڈیموکریٹک حریف ہیلری کلنٹن اور ان کے شوہر بل کلنٹن نے بھی شرکت کی تھی۔

ہفتے کی شب کرسمس کے سلسلے میں ہونے والی اس تقریب کو امریکی ٹی وی چینلوں پر براہ راست نشر کیا گیا۔ حاضرین نے تالیوں کے ساتھ منتخب صدر کا استقبال کیا جس کے بعد ٹرمپ نے بعض لوگوں سے ہاتھ بھی ملایا۔