.

افغانستان: رکنِ پارلیمنٹ کو نشانہ بنانے کے لیے دھماکا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان میں عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ درالحکومت کابل میں بدھ کی صبح ہونے والے ایک دھماکے میں کئی افراد کے ہلاک اور زخمی ہو جانے کا اندیشہ ہے۔

پولیس کے ایک افسر کے مطابق گنجان آباد علاقے میں ہونے والے حملے میں جو کہ بم دھماکا نظر آتا ہے پارلیمنٹ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا گیا۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ کارروائی میں کچھ لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں تاہم اس حوالے سے تفصیل نہیں بتائی گئی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک خود کش حملہ آور نے افغان پارلیمنٹ کے ایک رکن کو نشانہ بنایا تھا۔ حملے میں سات افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔