.

انڈونیشیا : 25 دسمبر کو پیدا ہونے پر مسلمان کا نام "میری کرسمس"

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ان دنوں انڈونیشیا سے تعلق رکھنے والے ایک مسلمان شہری کا میڈیا میں بڑا چرچا ہو رہا ہے جس کا تعلق مشہور جزیرے جاوا میں واقع شہرMalang سے ہے۔ مذکورہ شخص کے والدین نے اس کا ایسا نام رکھا جو شاید دنیا بھر میں اور کسی کا نہ ہو۔ جی ہاں آبادی کے لحاظ سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک میں اس مسلمان شہری کا نامSlamet Hari Natal رکھا گیا۔ انگریزی زبان میں اس نام کا معنیMerry Christmas ہے۔ کرسمس کے موقع پر یہ الفاظ لاکھوں مرتبہ دہرائے جاتے ہیں۔ 52 سالہSlamet کی تاریخِ پیدائش بھی 25 دسمبر ہے جس کے سبب اس کے خاندان نے یہ نام رکھ دیا۔

منفرد نام کے حامل مذکورہ شخص کا قصہ انڈونیشیا کی نیوز ویب سائٹTribunnews.com اور فلپائن کی ایک انگریزی ویب سائٹInquirer.net پر نشر کیا گیا۔ "سلامیت" کی پیدائش ایک مسیحی دائی کے گھر ہوئی جس نے اس کی ماں کو تجویز پیش کی کہ کرسمس کی مناسبت سے بچے کا نامSelamet Hari Natal رکھ دیا جائے۔ بچے کے والدین نے اس تجویز کو قبول کر لیا تاہم بعد ازاں انہوں نے نام کا ابتدائی لفظ بدل کرSlamet کر دیا جو جزیرے میں معروف تھا اور اس کا دوسرا معنی "محفوظ" اور "سالم" ہے۔