.

بھارت میں اسرائیلی سیاحوں پر حملوں کا خطرہ

اسرائیلیوں کو سال نو کے موقع پر بھارت میں محتاط رہنے کی ہدایت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

اسرائیلی حکومت نے بھارت میں سیاحت اور دیگر مقاصد کے لیے آئے اپنے شہریوں کو سال نو کے موقع پر پبلک مقامات میں جانے سے گریز کی ہدایت کی ہے اور ساتھ ہی خدشہ ظاہر کیا ہے کہ نئے سال کے جشن کے دوران جنوب مغربی بھارت میں اسرائیلی سیاحوں پر حملے کیے جاسکتے ہیں۔

خبر رساں اداروں کےمطابق اسرائیل کے انسداد دہشت گردی محکمہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے جنوب مغربی بھارت میں اسرائیلی سیاحوں پرحملوں کا خطرہ موجود ہے۔ اس لیے بھارت میں موجود تمام شہریوں کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ ساحلی کلبوں میں جمع ہونے اور پبلک مقامات میں جانے سے گریز کریںْ

اسرائیلی شہریوں کو کہا گیا ہے کہ وہ بازاروں اور میلوں ٹھیلوں میں شرکت سے گریز کریں۔ اسرائیل نے بھارت میں اپنے شہریوں پر خطرے کا تناسب تین درجے بتایا ہے تاہم اس کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں۔

خیال رہے کہ اسرائیل میں فوجی سروسز ختم کرنے کے بعد نوجوان بڑی تعداد میں بھارت کا رخ کرتے ہیں۔