استنبول نائٹ کلب کا حملہ آور سنتا کلاز کے رُوپ میں تھا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سوشل میڈیا پر ایک مختصر وڈیو زیر گردش ہے جو استنبول میں ہفتے کے روز قتل عام کا نشانہ بننے والے نائٹ کلب کے سکیورٹی کیمرے کے ذریعے ریکارڈ کی گئی۔ وڈیو میں ایک حملہ آور "سنتا کلاز" کے بھیس میں نظر آ رہا ہے۔ رپورٹ کے مطابق اسی شخص نے کچھ دیر بعد سالِ نو کی رات کا جشن منانے والوں کے درمیان اندھا دھند فائرنگ کر ڈالی۔ کارروائی میں 39 افراد ہلاک اور 69 زخمی ہوئے۔

دوسری جانب ترکی کے وزیر داخلہ سليمان سويلو نے اتوار کی صبح بتایا ہے کہ ہفتے کی شب استنبول کے نائٹ کلب میں ہلاک ہونے والوں میں 16 غیر ملکی بھی شامل ہیں جب کہ پولیس حملہ آور کی تلاش میں ہے۔

اس سے قبل استنبول کے میئر ویسپ شاہین نے حملے کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے ایک "دہشت گرد کارروائی" قرار دیا۔

حملے کا نشانہ بننے والا یہ مشہور نائٹ کلب استنبول شہر کے وسط میں ایک پوش علاقے "اورتاكوے" میں واقع ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں