.

بحرین میں جیل پر حملہ.. دہشت گردی کے سزا یافتہ مجرم فرار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

بحرین میں اتوار کی صبح "جو" جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ متعد مجرم فرار اور ایک پولیس اہل کار جاں بحق ہو گیا۔

"العربیہ" نیوز چینل کے نمائندے کے مطابق حملے کی نوعیت سے متعلق کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا تاہم حملہ آوروں کو روکنے کے دوران پولیس اہل کار عبدالسلام سیف کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

نمائندے کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والوں کی تعداد 10 تک ہو سکتی ہے اور ان تمام افراد کو دہشت گرد مقدمات میں سزا سنائی جا چکی تھی۔

فرار ہونے والے افراد کا شہریوں کے لیے خطرہ بننا خارج از امکان قرار دیا جا رہا ہے اس لیے کہ تمام شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے اور چیک پوائنٹس پر بھاری تعداد میں سکیورٹی اہل کاروں کی نفری موجود ہے۔ اس بنیاد پر آئندہ چند گھنٹوں میں اکثر دہشت گردوں کا پکڑ لیا جانا متوقع ہے۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے اپنے ٹوئیٹر اکاؤنٹ پر مذکورہ واقعے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی دہشت گرد عناصر کے مقابلے میں پولیس اہل کار عبدالسلام سیف کی شہادت کی تصدیق بھی کی۔