استنبول حملہ ۔۔ شاہ سلمان کی تُرک صدر سے تعزیت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے استنبول میں مسلح حملے کے بعد تُرک صدر رجب طیب ایردوآن کو تعزیتی پیغام ارسال کیا ہے۔ ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب ایک نائٹ کلب میں فائرنگ کے نتیجے میں درجنوں افراد ہلاک اور زخمی ہو گئے تھے۔

اپنے پیغام میں خادمِ حرمین شریفین نے اس بزدلانہ دہشت گرد کارروائی کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی مملکت ترکی کے عوام کے شانہ بشانہ اُن تمام عناصر کے خلاف کھڑی ہے جو اس برادر ملک کے امن و امان اور استحکام کو متزلزل کرنا چاہتے ہیں۔ شاہ سلمان نے سعودی حکومت اور عوام کی جانب سے ترک حکومت ، عوام اور حملے کا شکار ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور آئندہ کے لیے ترک عوام کے حفظ و امان کے حوالے سے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

یاد رہے کہ استنبول میں سالِ نو کی رات ہونے والے حملے میں 39 افراد ہلاک اور 65 زخمی ہو گئے تھے۔ ہلاک شدگان میں 7 سعودی بھی شامل ہیں جب کہ زخمیوں میں بھی 10 کا تعلق مملکت سے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں