.

استنبول کے علاقے فاتح میں ایک ریستوراں پر فائرنگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ترکی کے شہر استنبول کے علاقے فاتح میں ایک مسلح شخص نے بدھ کی شب ایک ریستوراں پر فائرنگ کردی ہے۔

سی این این ترک کی اطلاع کے مطابق واقعے میں بعض افراد زخمی ہوئے ہیں۔ترکی کے دوسرے میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ ریستوراں پر فائرنگ کا دہشت گردی سے تعلق نہیں اور یہ الگ تھلگ واقعہ ہے۔

استنبول میں اتوار کی شب نئے سال کے آغاز کے موقع پر ایک نائٹ کلب پر فائرنگ کے تین روز بعد یہ واقعہ پیش آیا ہے۔ایک مسلح دہشت گرد نے لی رینا ریستوراں پر حملہ کر کے انتالیس افراد کو ہلاک کردیا تھا۔اس کی اندھا دھند فائرنگ سے کم سے کم ستر افراد زخمی ہوگئے تھے۔ داعش نے اس واقعے کی ذمے داری قبول کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔