شاہ سلمان نے حجاج کی تعداد میں اضافے کی منظوری دے دی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے آیندہ حج سیزن سے مکہ مکرمہ میں اندرون اور بیرون ملک سے آنے والے حجاج کرام کی تعداد بڑھانے کی منظوری دے دی ہے ۔

سعودی عرب کے وزیر حج اور عمرہ ڈاکٹر محمد بن صالح بن طاہر بنتن نے اس خبرکی تصدیق کی ہے اور شاہ سلمان ، ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف اور نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا حجاج کرام کی تعداد بڑھانے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

انھوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ولی عہد ،نائب وزیراعظم اور وزیر داخلہ شہزادہ محمد بن نایف نے ، جو حج سپریم کمیٹی کے سربراہ بھی ہیں،اس بات پر زوردیا ہے کہ عازمین حج کی تعداد بتدریج بڑھائی جائے گی۔ انھوں نے مزید بتایا کہ مکہ مکرمہ میں مزید حجاج کرام کی رہائش اور دیکھ بھال کے لیے اضافی انتظامات کیے جائیں گے۔

یادرہے کہ؁ 2007 میں سترہ لاکھ سے زیادہ غیرملکی اور 746511 سعودی حجاج نے حج کی سعادت حاصل کی تھی۔اس طرح کل قریباً ساڑھے چوبیس لاکھ فرزندان توحید نے حج کا فریضہ ادا کیا تھا۔

تاہم گذشتہ سال 1325372 غیرملکی اور سعودی عرب سے تعلق رکھنے والے 537537 افراد نے حج ادا کیا تھا۔اس طرح حج کرنے والے کل افراد کی تعداد 1862909 رہی تھی اور یہ گذشتہ دس سال میں حجاج کی سب سے کم تعداد تھی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں