امریکا: فلوریڈا ہوائی اڈے پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک، متعدد زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی ریاست فلوریڈا کے فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے جس میں متعدد افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کی اطلاعات آ رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق نو افراد کو گولیاں لگی ہیں اور مشتبہ مسلح شخص حراست میں لے لیا گیا ہے۔

وائٹ ہاؤس کے سابق پریس سیکریٹری ایری فلیچر نے ایک ٹویٹ میں کہا: ’میں فورٹ لاڈرڈیل ایئرپورٹ پر موجود ہوں، یہاں فائرنگ ہوئی ہے، ہر کوئی بھاگ رہا ہے۔‘

ایئر پورٹ حکام کا کہنا ہے کہ ٹرمینل 2 پر سامان کے لیے مخصوص علاقے میں ’یہ واقعہ‘ پیش آیا ہے۔ میامی کے ایک ٹی وی سٹیشن میں ایک فوٹیج بھی چلائی گئی ہے جس کے متعلق دعویٰ کیا گیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ کے بیگج ٹرمینل سے بھیجی گئی ہے۔

اس ویڈیو میں کئی لوگوں کو فرش پر گرے ہوئے دکھایا گیا ہے اور وہاں موجود دوسرے لوگ مدد کے لیے پکار رہے ہیں۔ سیکڑوں افراد باہر سڑک پر کھڑے ہیں جبکہ درجنوں پولیس کی گاڑیاں اور ایمولینسیں جائے وقوع پر پہنچ گئی ہیں۔ فلوریڈا کے گورنر ائیرپورٹ پہنچ رہے ہیں تاکہ انھیں تفصیلات سے آگاہ کیا جا سکے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں