سویڈن کی سڑکوں پر بجلی سے چلنے والا رکشہ متعارف !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سویڈن کے دوسرے بڑے شہر یوہتیبوری میں سواریوں کو مختصر فاصلوں تک پہنچانے کے لیے تجرباتی طور پر تین پہیوں والا کرائے کا رکشہ متعارف کرایا گیا ہے۔

انٹرنیٹ پر"Business Insider Nordic" ویب سائٹ کے مطابق سویڈن کے اس "رکشے" کو "Pod Taxi" کا نام دیا گیا ہے۔ بیٹری کی مکمل چارجنگ کے بعد اس کے ذریعے 45 میل کا فاصلہ طے کیا جا سکتا ہے۔

مذکورہ"Pod Taxi" میں ڈرائیور کے علاوہ دو افراد کے سوار ہونے کی گنجائش ہے۔ اس کی بکنگ موبائل فون کی ایپلی کیشن کے ذریعے بھی کی جا سکتی ہے۔

اس وقت سویڈن کے جنوب مغربی شہر "یوہتیبوری" میں 9 رکشے سڑکوں پر رواں دواں ہیں۔

آئندہ اپریل میں توقع ہے کہ دارالحکومت اسٹاک ہوم کی سڑکوں پر بھی 20 "رکشے" چلتے ہوئے نظر آئیں گے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں