عرب اتحاد نے حوثیوں کے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی قیادت میں عرب اتحاد کی فورسز نے یمن میں باب المنداب کے شمال میں حوثی ملیشیا کے چلائے ہوئے دو بیلسٹک میزائلوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

عرب اتحاد نے یہ کارروائی ایسے وقت میں کی ہے جب تزویراتی اہمیت کی حامل آبی گذرگاہ باب المنداب کے آس پاس تین محاذوں پر یمنی فورسز اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں۔

اتحادی فورسز نے اتوار کے روز اپنے فضائی حملوں میں دارالحکومت صنعا میں حوثی ملیشیا کے پانچ اہداف کو بھی نشانہ بنایا ہے اور ان کے کیمپوں ،بھرتی مراکز اور اجتماعات پر بمباری کی ہے

اس دوران میں حوثی ملیشیا اور ان کے اتحادی سابق صدر علی عبداللہ صالح کے درمیان کشیدگی کی خبریں بھی منظرعام پر آئی ہیں۔ان دونوں گروپوں نے صنعا میں اپنے طور پر قومی حکومت قائم کررکھی ہے لیکن اس کے باوجود ان کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں