سعودی ہیرو داعش کے جنگجو کے آمنے سامنے :ویڈیو

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کے ایک علاقے میں دو مطلوب انتہا پسندوں کے خلاف سکیورٹی فورسز کی کارروائی کی مزید تصاویر اور ویڈیوز سامنے آئی ہیں۔ان میں سے ایک میں ایک سکیورٹی افسر کو ایک دہشت گرد کے بالکل آمنے سامنے جرات اور بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

اس سکیورٹی افسر نے اپنی بندوق ایک دہشت گرد پر تان رکھی ہے جبکہ دوسرا دہشت گرد ایک پولیس اہلکار کی کار کی جانب بھاگ رہا ہے۔

سعودی سکیورٹی فورسز نے الریاض کے شمال میں واقع علاقے یاسمین میں ہفتے کے روز ایک کارروائی کے دوران ان دونوں مطلوب انتہا پسندوں کو ہلاک کردیا تھا۔سعودی حکام نے ان دونوں کی شناخت طایع سالم یسلم الصیعری اور طلال سمران الصاعدی کے نام سے کی ہے۔

طایع سالم سعودی فورسز کو گذشتہ سال مدینہ منورہ میں مسجد نبوی کے احاطے میں خودکش بم دھماکے کے سلسلے میں مطلوب تھا۔ وہ بم سازی کا ماہر تھا اور مبینہ طور پر سعودی عرب میں بم حملوں کے لیے خودکش جیکٹس تیار کیا کرتا تھا۔اسی نے جولائی 2016 میں مسجد نبوی اور اگست میں جنوبی شہر ابھا میں سعودی خصوصی فورسز کے زیر استعمال ایک مسجد میں خودکش بم حملوں کے لیے بارود سے بھری جیکٹس تیار کی تھیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں