.

افغانستان میں یو اے ای کے سفیر بم حملے میں بال بال بچ گئے

جنوبی شہر قندھار کے گورنر ہاؤس میں بم دھماکے میں 9 افراد ہلاک ،16 زخمی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

افغانستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر اور جنوبی صوبے قندھار کے گورنر ایک بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

العربیہ کے نمائندے کی اطلاع کی مطابق بم حملے میں گورنر قندھار ہمایوں عزیزی کے مہمان خانے کو نشانہ بنایا گیا تھا۔اس وقت وہ اماراتی سفارت کاروں کے اعزاز میں ظہرانہ دے رہے تھے۔

گورنر عزیزی اور اماراتی سفیر جمعہ محمد عبداللہ الکعبی کو اس بم حملے میں معمولی زخم آئے ہیں۔یو اے ای کی وزارت خارجہ نے سرکاری خبررساں ایجنسی وام کے ٹویٹراکاؤنٹ پر اس بم حملے کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ سفیر الکعبی قندھار میں ایک انسانی امدادی مشن کے سلسلے میں گئے تھے۔

تاہم بیان میں اس بم حملے میں ظہرانے میں موجود دوسرے اماراتی سفارت کاروں کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ افغانستان کی طلوع نیوز کی اطلاع کے مطابق گورنرہاؤس میں اس بم دھماکے میں نو افراد ہلاک اور سولہ زخمی ہوگئے ہیں۔

کابل میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ الكعبي افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ  ۔ فائل تصویر
کابل میں متعین متحدہ عرب امارات کے سفیر جمعہ الكعبي افغان صدر اشرف غنی کے ساتھ ۔ فائل تصویر