روس اور ترکی کے درمیان شام میں فائر بندی کے احترام پر اتفاقِ رائے

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

روسی وزارت خارجہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر خارجہ سرگئی لاؤروف نے اپنے ترک ہم منصب مولود چاوش اوگلو کے ساتھ شام میں فائر بندی کے احترام کی ضرورت پر اتفاق کیا ہے.. ساتھ ہی انہوں نے دہشت گرد جماعتوں کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔

لاؤروف نے چاوش اوگلو کے ساتھ ٹیلیفون پر رابطے کے دوران قازقستان کے دارالحکومت آستانہ میں شام کے حوالے سے آئندہ ملاقات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ مذکورہ اجلاس کا اعلان گزشتہ ماہ کے آخر میں روس اور ترکی کے درمیان طے پائے جانے والے معاہدے کے تحت کیا گیا تھا۔

دوسری جانب قازقستان کے وزیر خارجہ کے نائبِ اوّل کا کہنا ہے کہ ان کا ملک 23 جنوری کو دارالحکومت آستانہ میں شامی فریقوں کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کے لیے پوری طرح تیار ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں