.

امیر ترین جاپانی ایک دن میں 1.4 ارب ڈالر سے محروم !

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

ایسا نظر آتا ہے کہ گزشتہ جمعے کا دن دنیا کی تیسری بڑی معیشت جاپان کی امیر ترین شخصیت کے لیے اچھا نہیں رہا۔ اُس روزTadashi Yanai کو 1.4 ارب ڈالر کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا جب اُن کے زیر ملکیتFast Retailing گروپ کے حصص کی قیمت ایک سیشن کے دوران ہی 6.7% گر گئی۔

اس شدید مندی کی وجہ جمعے کے روز مذکورہ گروپ کے زیر انتظام جاپان کی مشہور فیشن کمپنیUniqlo کی جانب سے مایوس کن مالی نتائج کا اعلان تھا۔

دنیا بھر میں ارب پتی افراد سے متعلق " بلوم برگ" کے اشاریے کے مطابق اس موقع پر دنیا کے 500 امیر ترین افراد میں شاملTadashi Yanai کے اثاثوں میں تیز ترین مندی ریکارڈ کی گئی۔ اس کے نتیجے میں جاپان کے امیر ترین شخص کی مجموعی دولت محض 17.7 ارب ڈالر رہ گئی اور دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں Tadashi Yani کی پوزیشن چھ درجے گرنے کے بعد 44 ویں نمبر پر آ گئی۔

جاپان کی اس معروف اور بڑی کمپنی کے مایوس کن نتائج نے جاپانی کمپنیوں کے سیکٹر میں تشویش اور اندیشوں کی لہر دوڑا دی ہے۔