.

کویت : کیمپ عریفجان میں امریکی فوجی کی خودکشی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

کویت میں امریکی فوج کے کیمپ عریفجان میں ایک فوجی نے گولی مار کر خودکشی کر لی ہے۔

کویت کی وزارت داخلہ نے جمعرات کو اس فوجی کی خودکشی کی اطلاع دی ہے اور بتایا ہے کہ اس نے اپنی بندوق سے گولی مار لی تھی۔اس کو فوری طور پر العدن اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ اپنے زخموں کی تاب نہ لا کر چل بسا ہے۔

کویتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق اس فوجی کی چھاتی میں گولی کا نشان تھا اور اس نے پستول سے خود کو گولی ماری تھی۔امریکی فوج نے اس واقعے کی تحقیقات شروع کردی ہے۔