"ٹرمپ" دنیا کی سب سے بڑی تجارت کی نُمو کے لیے خطرہ ہیں ؟

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

چین کی کسٹم ایجنسی کا کہنا ہے کہ امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ تجارتی تحفظ سے متعلق اقدامات میں اضافے کے ذریعے چین کی برآمدات کی نُمو پر روک لگا سکتے ہیں۔

کسٹم ترجمان ہُنگ سونگ پِنگ نے جمعے کے روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ عالمگیریت مخالف رُجحان کا سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والا ملک چین ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بڑھتی ہوئی لاگتوں اور دیگر عوامل کے سبب 2017 میں چین کی بیرونی تجارت میں بہتری آنا مشکل ہے۔

ترجمان کا کہ بھی کہنا تھا کہ تجارت میں چین کو درپیش مشکلات مختصر عرصے کے لیے نہیں ہیں تاہم اس کی معیشت ان مشکلات سے نمٹنے کی قدرت رکھتی ہے۔ سونگ پِنگ نے امید ظاہر کی کہ امریکا اور چین کے درمیان تجارتی تعاون جاری رہے گا۔

واضح رہے کہ چین دنیا میں سب سے بڑی تجارت کا حامل ملک ہے۔ تاہم اگر ٹرمپ نے اپنی انتخابی مہم کے وعدوں پر عمل کرتے ہوئے چینی مصنوعات کی درآمدات پر بھاری ٹیکس عائد کر دیا تو رواں سال چین کی تجارت شدید طور پر متاثر ہو گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں