.

العربیہ کی کیمرہ ٹیم کی یمن کی حرض گذرگاہ سے کوریج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:

یمنی فوج اور مزاحمتی ملیشیا نے عرب اتحادی فوج کی معاونت سے باغیوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران سعودی عرب کی حجۃ گورنری سے متصل ’حرض‘ گذرگاہ کو باغیوں سے چھڑالیا ہے۔ حرض راہ داری سے باغیوں کو بچھاڑے جانے کے بعد ’العربیہ‘ کی کیمرہ ٹیم نے یمن کی آئینی فوج کے ہمراہ علاقے کی کوریج کی۔

العربیہ ٹیم کو بتایا گیا کہ یمنی فوج نے حرض گذرگاہ اور اس کے اطراف سے باغیوں کو چالیس کلو میٹر اندر دھکیل دیا ہے۔

حرض گذرگاہ کو باغیوں سے چھڑائے جانے کے بعد ’العربیہ‘ کی کیمرہ ٹیم کسی نشریاتی ادارے کا پہلا گروپ ہے جس نے حرض سے چالیس کلو میٹر اندر تک کوریج کی ہے۔

حرض گذرگاہ پر متمرکز یمنی فوج کے سربراہ کا کہنا ہے کہ فورسز کا باغیوں کے سامنے مورال بلند ہے اور وہ دشمن کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے یمنی فوج کی مدد پرسعودی عرب کی خدمات کی تعریف کی اور کہا کہ یمنی فوج کی کامیابیوں کے پیچھے سعودی عرب کی مساعی بھی موجود ہیں۔