جرمن طیارے کو بم کی افواہ پر کویت میں اتار لیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

خلیجی ریاست اومان سے جرمنی جانے والے ایک مسافر طیارے کو بم کے خطرے کے پیش نظر کویت میں ہنگامی طور پر اتار لیا گیا ہے۔

کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے یو این اے کی اطلاع کے مطابق طیارہ اومانی شہر صلالہ سے جرمن شہر کولون جا رہا تھا اور اس کو خطرے کے پیش نظر اتوار کی صبح کویت میں اتار لیا گیا۔

طیارے میں 299 افراد سوار تھے۔ حکام نے انھیں اتارنے کے بعد طیارے کی مکمل تلاشی شروع کردی تھی۔صلالہ سے کولون کے لیے فضائی کمپنی یورو ونگز کی فلائٹ نمبر ای ڈبلیو 117 ہی صبح کےوقت روانہ ہوئی تھی۔ یہ ایک ائیربس اے 330-203 ہے۔یورو ونگز نے فوری طور پر واقعے کے حوالے سے کوئی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں